• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا نے دل فروخت کرنے کی قیمت بتادی

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ اُن کی نظر میں دل فروخت کرنے کی قیمت کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک تصویر وہ اپنی جیت کا جشن بھی مناتی دکھائی دی ہیں۔


جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دل برائے فروخت ہے جس کی قیمت صرف ایک مسکراہٹ ہے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بیڈمنٹن یا ٹینس؟‘

جنت مرزا کے سوال پر حرا شیخ نامی صارف نے بیڈمنٹن کا انتخاب کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار سے سوال کیا کہ آپ کا کیا کھیلتی ہو؟ جس پر جنت مرزا نے جواب دیا’بیڈ منٹن۔‘

ایک صارف نے جنت مرزا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ سب سے اچھی ہے۔‘ جس پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ’تیراکی کرکٹ سے بھی اچھی ہے۔‘

رونق خان نامی صارف نے ٹک ٹاک اسٹار سے پوچھا کہ آپ کو کرکٹ اور تیراکی میں سے کیا پسند ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ’تیراکی۔‘

ملک بھر میں مقبول جنت مرزا کی اس پوسٹ پر اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُنہیں بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا، آج اُسی اکیلے پن میں سکون ملتا ہے۔‘ اس کے آگے اپنے کیپشن میں انہوں نے ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین