آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

باؤلنگ ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں : شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ  باؤلنگ ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں اور سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کافی عرصے بعد ایک روزہ میچ کھیلا اور اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کے ساتھ گیند بازی کرنے میں بہت مدد ملی، حارث رؤف کافی باصلاحیت تیز رفتار باؤلر ہیں۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی زبردست بولنگ کی بدولت آخری اوور میں 255 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم 26 رنز سے فتحیاب ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید