• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون قتل، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ نصیرآبادکو جمیل الرحمٰن ڈھلوں نے بتایاکہ اس کی بیٹی مدیحہ جمیل عمر30سال اے ایف این ایس میں بطورکیپٹن ہے جس کی تقریباً پونے دوسال قبل حسن اعجازسے شادی ہوئی تھی۔دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ 30اکتوبرکی شام میرے دامادحسن اعجازنے میری بیٹی فاخرہ جمیل کوفون کرکے بتایاکہ مدیحہ جمیل کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہےجس کومیں فوری طورپرسی ایم ایچ لے آیا جویہاں پردوران علاج فوت ہوگئی۔ جب میں نے اپنی بیٹی کی نعش کودیکھاتواس کی گردن اورسینے پرتشددکے نشانات پائے گئےجس سے مجھے یقین ہواکہ میری بیٹی کوقتل کیاگیاہے۔ واقعات کی بناپرہمیں یقین ہے کہ مدیحہ جمیل کے شوہرحسن اعجازاس کے والدمحمداعجاز،اس کے بھائی حذیفہ اعجازہمراہ اپنی والدہ رفیعہ کے ساتھ مل کرمیری بیٹی کوقتل کیا۔تھانہ آئی نائن کوشہزادمسیح نے بتایاکہ نائنتھ ایونیواشارے پرمدعی کابھائی یوسف مسیح روڈکراس کررہاتھاکہ تیزرفتارویگن نمبرآرآئی ایل 4987جس کونامعلوم ڈرائیورچلارہاتھا نے ٹیکسی کوہٹ کیاجومدعی کے بھائی پرچڑھ گئی جس سے مدعی کابھائی شدیدزخمی ہوکرچل بساجب کہ ٹیکسی ڈرائیورزخمی ہوا۔تھانہ ٹیکسلاکو آصف شاہ نے بتایا کہ میں اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل نمبر ایل ای ڈبلیو 6261 پر ٹیکسلا سے راولپنڈی واپس جا رہا تھا، کا لا پل نزد فیصل ہلز دفتر پہنچے تو ایک ڈمپر نمبر ڈی اے ایکس اے /410 جس کوکوئی نامعلوم ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور میری موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے میری ہمشیرہ عاصمہ عباس روڈ پر گر گئی اور ڈمپر کا اگلا ٹائر میری بہن کے سر پر سے گزر گیا جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔
تازہ ترین