• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاپے کے دوران مزاحمت،دوزیرحراست ملزموں کوچھڑوالیاگیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ صدر بیرونی کے علاقہگرجا روڈ پر چھاپے کے دوران پولیس سے مزاحمت اور فائرنگ کرکے دوزیرحراست ملزموں کوچھڑوالیاگیا پولیس نے مزاحمت کرنےوالے 4ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ضر ر اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم لعل گل اور یعقوب پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوئے،جن کا تعاقب کیا گیا،تعاقب کے دوران لعل گل نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے ملزمان کوقابو کر لیا ،اسی دوران 20/25افراد مسلح ڈنڈا و اسلحہ آتشیں آگئے، جنہوں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی اور دھمکیاں دیں انہوں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے زیرحراستملزمان کو پولیس چھڑایا اور روڈ کی طرف بھاگے، جن کا پولیس پارٹی نےتعاقب کر کے 4ملزمان ابراہیم خان، ظفر خان، آصف خان اور اجمل خان کو گرفتار کر لیا،ملزم ابراہیم خان کے قبضہ سے پسٹل برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین