• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم نواز مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے، سینیٹر شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ قوم نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کے حواریوں کو بھی مفادات اور قومی مفادات میں فرق ماننا پڑے گا۔

تازہ ترین