• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ : بچی سے زیادتی و قتل کے مرکزی ملزم کے سہولت کار کی ضمانت منظور

چار سدہ میں زینب زیادتی اور قتل کیس کے مرکزی ملزم کے سہولت کار نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

زینب زیادتی و قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔

زینب کے والد نے مبینہ سہولت کار برہان الدین کے خلاف 164 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔


زینب کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم برہان الدین نے مرکزی ملزم کو گولیاں فراہم کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھائی سالہ زینب کو 7 اکتوبر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار ہے۔

تازہ ترین