• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ارکان اپنے متعلق باتیں فوج پر ڈال رہے ہیں، ایاز صادق

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میری کہی ہوئی بات کو حکومتی ارکان افواج پاکستان پر ڈال رہے ہیں جو مناسب نہیں۔

ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام بے وقوف نہیں کہ انہیں سمجھ نہ آئی کہ حکومت کے بارے میں بات کو سکیورٹی اداروں پر ڈالی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی نااہلی ہے کہ بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویر پاکستان میں لگوا دی گئیں، یہ کہاں کی حب الوطنی ہے کہ بھارت کا پرچم پاکستان میں لگا دیا جائے۔ ہم نے این آر او مانگا نہ عمران خان سے این آر او چاہتے ہیں۔

تازہ ترین