کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں لیکن انہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری ہمارے لئے محترم ہیں انکے کسی بھی سخت فیصلے سے ہمیں دکھ پہنچے گا ، مسلم لیگ(ن) کے ورکر اور عہدیدار پارٹی کے ساتھ کمیٹڈ ہیں ،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور نواب ثناء اللہ زہری کا بنیادی اختلاف پی ڈی ایم کے جلسے میں نواب ثناء اللہ زہری کو مدعو نہ کرنے پر ہوا جس پر وہ ناراض ہیں دونوں رہنماء ابھی پارٹی کا حصہ ہیں اگر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو اس کے بعد میاں نواز شریف اور پارٹی قیادت جو فیصلہ کریگی وہ قابل قبول ہوگا۔