• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، والدین خوشی سے نہال

جہلم (اے پی پی) جہلم محمدی چوک میں واقع سرمد اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، بچوں میں2لڑکیاں اور2 لڑکے شامل، ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ،بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔

دوسری جانب نجی اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن کے مطابق بچے اور خاتون صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ بلوبانیاں کے رہائشی غلام مصطفی نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی 1 سال قبل ہوئی تھی .

گزشتہ روز چیک اپ کے لئے نجی اسپتال میں لایا ، جہاں گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سرمد حفیظ کی انتہائی مہارت سے بغیر آپریشن کے چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 2بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔

تازہ ترین