• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن

میہڑ (نا مہ نگار) اتوار کے روز میہڑ میں 33 ماہ قبل ام رباب چانڈیو کے دادا کرم اللہ چانڈیو، والد مختیار چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے قتل کیس کے 2 روپوش اور30لاکھ انعام یافتہ مرکزی ملزمان مرتضی چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو کی گرفتاری کیلئے پہاڑی علاقے میں 7اضلاع کی پولیس کا آپریشن جاری ہے ،جبکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ، ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے بلوچستان کی طرف فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ آپریشن کے دوران پی پی ایم پی اے نواب سردار خان چانڈیو اور ایم پی اے نواب برہان خان چانڈیو کے گاوں گڑتل اور قمبر میں بنگلوں پر پولیس کے چہاپوں اور تلاشی کیخلاف اتوار کے روز میہڑ میں چانڈیہ برادری کے تمندار رئیس حنیف چانڈیو ، رئیس قربان چانڈیو ،رئیس علی نواز چانڈیو اور پی پی کے محمود مہیسر کی قیادت میں سیکڑوں لوگوں کی الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نوابوں کے بنگلوں پر چہاپے مارنے پر آئی جی سندھ کو ہٹایا جائے اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے،دوسری طرف اتوار کے روز ام رباب چانڈیو کی قیادت میں سیکڑو ں لوگوں کی گل کالونی سے ریلی نکالی گئی ، گہنٹا گھر چوک پر ریلی سے ام رباب چانڈیو نے خطاب میں کہا کہ میرے والد ،دادا اور چچا کے قتل کے دو ملزمان مرتضی چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو کو جلد گرفتار کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سرداری نظام میں لوگوں کو غلام بنایا جاتا ہے ہم اس سرداری نظام کیخلاف ہیں ، ریلی میں شامل لوگوں نے سرداری نظام کیخلاف اور ملزمان کی گرفتاری کیلیئے نعرے لگا ئے ۔کی ،دونوں فریقین کی طرف سے ریلیاں نکالنے کے دوران بڑی تعداد میں پولیس موجود تہی ، اور مختلف راستوں پر پولیس الرٹ تہی ۔

تازہ ترین