• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی بٹ بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ انہیں بھارتی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔


بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکسبندی لندن میں کی جائے گی، فلم عید الاضحی 2021  میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم یو کے پنجابی بیسڈ پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جائے گی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔


اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اداکار نے بتایا کہ میں نے پہلی انٹرنیشنل فلم کی شُوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، فلم کی کامیابی کیلئے آپ سب کی دعائیں درکار ہیں۔

تازہ ترین