• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم PUBG پر پابندی، احمد علی بٹ ناخوش

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے موبائل ویڈیو گیم Player Unknown's Battle Grounds بلمعروف PUBG پر پابندی لگنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے ریمارکس کو احمقانہ  قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احمد علی بٹ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بیوقوفانہ کہہ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ فیصلے سے ایسا لگتا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ 12 سالہ بچے سے گیم میں شکست کھا چکی ہے اور غم و غصے میں ایسے فیصلے دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں شہری فیضان مقصود کی جانب سے ویڈیو گیم PUBG پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

شہری فیضان مقصود کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ PUBG بچوں اور نوجوان نسل کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بچوں میں قوت فیصلہ کی کمی اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی  کہ گیم کو پلے اسٹور سے ہٹایا جائے، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد پاکستان ٹیلیکمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو چھ ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

تازہ ترین