• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا، ش لیگ، ن لیگ، م لیگ کی باتیں کرنے والوں کیلیے پیغام ہے ہم اکھٹے ہیں۔ کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، مریم نواز

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے موقع پر مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔

مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو تھپکی دی، مریم نواز اور شہبازشریف کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اُنہیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی۔ 

مریم نواز نے مزید کہا کہ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا۔

تازہ ترین