سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ گڈانی سے60 کلومیٹر شمال جنوب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ گڈانی سے 13 کلومیٹر دور آیا تھا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ابتدا میں زلزلہ کی شدت 3.6 بتائی تھی، محکمہ موسمیات نے کراچی کے قریب زلزلے کی غلط پیمائش دینے پر معذرت بھی کی۔
محکمہ موسمیات نے پیمائش میں غلطی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے محکمہ موسمیات سے ڈیٹا انٹری کے وقت غلطی ہوئی۔
ابتدا میں زلزلہ کراچی سے 100 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں بتایا گیا تھا۔