کرمانوالا (این این آئی، ٹی وی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانا انہیں اذیت دینا ہے،ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا،انکی تنقید وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے متعلق تھی، اداروں کی مضبوطی آئین کے مطابق چلنے میں ہی مضمرہے وفاقی حکومت گلگت میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے ،ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، انکی تنقید وزیرخارجہ کے متعلق تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عبدالقادر بلوچ کا استعفیٰ دینا انکی اپنی مرضی ہے۔