اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا شرمناک ہے‘ خاقان عباسی چاہتے ہیں کہ ان سے سوال نہ پوچھا جائے۔شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کردار کی باتیں وہ کر رہے ہیں جن کا صبح شام کام آقاؤں کی کرپشن بچانا ہے‘انڈین اکاؤنٹس سے اربوں روپے پارسائی کا راگ الاپنے والے خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں آئے۔شہباز گل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہی آپ لوگوں نے ہیر پھیر کی، شہباز شریف سمیت آپ کا طریقہ واردات ہی کمیشن اور کک بیکس تھا۔خاقان عباسی کا قصور نہیں، نون لیگ نےہمیشہ ہی استثناؤں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے۔