اسلام آباد(اے پی پی)معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سابق اسپیکرایاز صادق نے حالیہ بیان کے بعد کوئی کمی نہیں چھوڑی، ایاز صادق اب خود بھارت کا جہاز بھی اڑا کر پاکستان کی سرحد میں لے آئیں۔ پاکستان کی فوج، منتخب جمہوری حکومت ایک طرف جبکہ بھارت اور اس کی پراکسی اپوزیشن کی 11 جماعتیں دوسری جانب ہیں۔