لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو معیار سیٹ کررہی ہے اس کو بھگتنا پڑیگا۔
احتساب عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں مریم نوازاپنے چچا صدر(ن)لیگ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئیں.
مریم نواز نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ ش لیگ، ن لیگ اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں.
اگلا سال الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن)ہی جیتے گی، سلیکٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے.
مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن نا اہل حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ،سلیکٹڈ حکمرانوں کا جانا اٹل ہے اور ان کا انجام اب زیادہ دور نہیں۔