• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، وفاقی وزیر تعلیم

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر ایک دفعہ پھر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پیر کے روز جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں شفقت محمود نے کہا ایک دفعہ پھر سکول بند کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں تاہم سکول بند نہیں کیے جارہے، صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اساتذہ و طلباء کی صحت اہم ترجیح ہے تاہم سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین