کراچی (نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت گرانے نہیں گرتی حکومت کو گھر بھیجنے آئے ہیں، مریم نواز نے پہلے بھی جیل کاٹی ہے اب بھی کاٹ لیں گی۔
کراچی میں مریم نواز کے کمرے کادروازہ توڑاگیا، آئی جی سندھ کواغوا کرکے مقدمہ درج کرایا گیا،10 روزمیں تحقیقات کاوعدہ کیاگیاتھا مگرکوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کی خوشخبری نہیں دی، کابینہ اجلاس ہوتاہے توکوئی نہ کوئی چیزمہنگی ہوجاتی ہے، ملک چلانے کیلئے نیب کو تالہ لگا یا جائے۔
چینی اور گندم اسکینڈل میں 7 کھرب سے زائد کی کرپشن ہو چکی مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، سی پیک میں اب تک کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں ہوسکا، پی ڈی ایم سے خائف وزرا عوام کی بے عزتی کرنے پر مجبور ہیں۔