لاہور (نمائندہ جنگ) کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے حمزہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی سے انکار کی رپورٹ سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پولیس کو ارسال کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو پولیس وین کی طرف بھجوانے کا ریکارڈ رجسٹر میں درج ہے۔ حمزہ شہباز کو صبح 8 بجکر 25 منٹ پر بیرک سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔