• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پی بی اے کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسویسی ایشن (پی بی اے) کے نئے عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے میاں عامر محمود کو چیئرمین، سلمان اقبال اور میر ابرہیم کو وائس چیئرمین، شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل، احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد اطہر قاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی بی اے کی نو منتخب قیادت میڈیا صنعت بالخصوص صحافیوں اور ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرے گی۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا معاشروں پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے جس میں فیصلہ سازی، رائے عامہ کی تشکیل اور عوام کی حالات سے آگاہی میں کلیدی کردار شامل ہے۔

تازہ ترین