• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ، شہباز اور حمزہ فرد جرم کیلئے 11؍ نومبر کو طلب

منی لانڈرنگ، شہباز اور حمزہ فرد جرم کیلئے 11؍ نومبر کو طلب 


لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کردی اور شہباز شریف فیملی کو وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کردی گئیں۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو الگ الگ بکتر بند گاڑی میں پیشی کیلئے لایا گیا۔منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران رش پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی ۔ فاضل جج نے کہا کہ ایک حد تک افراد آنے دیں ایسے تو کیس کی سماعت نہیں چل سکے گی۔سماعت میں جج جواد الحسن نے استفسارکیا کہ ایس پی سٹی کی رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ آئی؟ پولیس والوں کی طرف سے کوئی آیا؟ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ بھی آئی ہے یا نہیں؟ تو نیب پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ نہیں سر کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

تازہ ترین