• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش و برفباری سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ( این این آئی)کمشنرکو ئٹہ ڈ ویژن اسفندیار خان نے کہا ہےکہ کو ئٹہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں موسم سرما میں شدید بارشوں اور برف باری کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے کنٹنجنسی پلان مرتب کیے جائیںتاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو جلداز جلد ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا جاسکے اس کے علاوہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں ایمرجنسی کیمپس قائم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو وہاں منتقل کیا جاسکے، شدید برف باری میں قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے اور سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے جبکہ ہنگامی صورت حال میں عوام کو خوراک کی فراہمی اور گرم کپڑے مہیا کرنے کے لیے خصوصی انتظام کیے جائیں،ضلعی انتظامیہ دور درازکے علاقوں میں لوگوں کے ریسکیو اور ان کی مدد کے لیے بروقت پلان مرتب کرے ایمرجنسی کی صورت میں کوئٹہ امدادی اور دیگر کاموں کا مرکز ہوگا تاکہ تمام تر ا قدامات کی نگرانی مسلسل اور بہتر طریقہ سے کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے اضلاع میں موسم سرما کے حوالے سے فول پروف انتظامات کریں ۔
تازہ ترین