• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الفاظ ’نیا پاکستان‘ کا استعمال روکا جائے، وزیرِاعظم عمران خان کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الفاظ ’نیا پاکستان‘ کا استعمال روکنےکی درخواست پر وزیرِاعظم عمران خان کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الفاظ ’نیا پاکستان‘ کا استعمال روکنے کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کیئے گئے۔

عدالت کی جانب سے سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری قانون اور چیئرمین پیمرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین کو 24 نومبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین