• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ گئی۔ گذشتہ روز ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔


صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 771 روپے اضافے سے 97 ہزار 822 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 900 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین