• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 250 گرام کی روٹی و نان کی قیمت 20 روپے مقرر

کوئٹہ میں روٹی اور  نان کے نئے سرکاری نرخنامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن ڈی جی انڈسٹریز و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے جاری کیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 250 گرام کی روٹی اور نان کی قیمت 20 روپےمقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نان کی پرائس لسٹ تمام تندوروں پر آویزاں کی جائے گی۔ 


سرکاری نرخ سے زیادہ پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے کیخلاف کارروائی ہو گی۔ 

پرائس لسٹ تندور پر آویزاں نہ کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 280 گرام کی روٹی اور نان کی قیمت 20 روپےمقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین