• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال نےباضمیرپاکستانیوں کوبیدارکردیاہے،الطاف شاہد

برمنگھم( پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سیّد مصطفی کمال کی دستک اوران کے فلسفہ سیاست نے باضمیرپاکستانیوں کوبیدارکردیاہے۔ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال کاہم وطنوں کے نام سیاسی پیغام نویدانقلاب اورقومی بحرانوں کیخلاف ایک سیلاب کی مانند ہے۔اوورسیزپاکستانیوں سمیت مادروطن کے اٹھانویں فیصد لوگ حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کی منفی سیاست سے بیزار ہیں۔حکومت اوراپوزیشن کے درمیان تصادم اقتدار کیلئے ہے جبکہ اس وقت چاروں صوبوں میں پی ایس پی کی قیادت کے سواکوئی بھی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپناسیاسی کردارادانہیں کررہا ۔شہرقائدؒ میں پی ایس پی کے8نومبر کو ہونے والے فقیدالمثال جلسہ عام سے قومی سیاست کارخ متعین ہو گا۔8نومبر کاکامیاب جلسہ دیکھتے ہوئے قومی چور اوروطن دشمن عناصرسرنڈرکردیں گے اورپاکستان میں کرپشن کیخلاف زبردست آپریشن کاآغاز ہوگا۔سیّد مصطفی کمال نے وطن فروشوں اورقومی چوروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کابیڑااٹھایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی انقلابی قیادت میں پی ایس پی کے کارکنان مادروطن کی بقاء وبہبود کیلئے تحریک قیام پاکستان والے صادق جذبوں سے سرشار ہیں۔شہرقائدؒکے عوام کو خوشحال اورآسودہ حال بنائے بغیر پاکستان کی خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے خوبصورت تصور کورونددیا جبکہ حقیقت میں پاکستان میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کااستعارہ سیّدمصطفی کمال ہیں،عوام ان کی قیادت میں اٹھ کھڑے ہوں ۔ پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے یقینا سیّد مصطفی کمال کی صورت میں تازہ دم قیادت اورنیانظام ناگزیر ہے۔
تازہ ترین