• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون اور اہلیہ فروہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے فالوورز محظوظ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تقریبا 4 ماہ قبل زندگی کے نئے سفرکا آغازکرنے والے گلوکارہارون اور ان کی اہلیہ فروہ اپنے مداحوں کیلئے بہترین ذہنی ہم آہنگی کی مثال پیش کر رہے ہیں۔ہارون اور فروہ نے انسٹا گرام پر2 ٹک ٹاک ویڈیوز شیئرکیں جس میں ان کے ڈانس مووز سے فالوورزخوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ہارون نے کیپشن میں لکھا” فروہ کے ساتھ ٹک ٹاک سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔دوسری جانب گلوکار کی اہلیہ نے بھی یہی ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ مظفرآبادآزاد کشمیر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں بنائی تھیں۔ہارون کی شادی ہنزہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی فروا سے 29جون 2020 کو اسلام آباد میں ہوئی تھی ۔اس خبرکو مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے ہارون نے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا ” ایک حیرت انگیز انسان سے شادی کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ سچی محبت طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے اور میں نے اس کے لئے پوری زندگی انتظارکیا ہے”۔ہارون رشید برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار،میوزک پروڈیوسر، کمپوزر، ڈائریکٹر اور سوشل ورکرہیں۔ ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پوپ بینڈ “آواز” کے رکن تھے جس دوران ان کے البمز کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ وہ ویمبلے ارینا جیسے بڑے مقامات پر اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین