ملتان (نمائندہ جنگ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں 38سالہ بیوہ خاتون کو تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی، گلگشت کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ میرے ساتھ تین افراد نے زبردستی زیادتی کی ہے، خاتون نے بتایا کہ ملزم ریاض نے مجھے کرایہ کا مکان دکھانے کی غرض سے بلوایا، جب میں مکان پر پہنچی تو ملزم ریاض کے دو ساتھی پہلے سے وہاں موجود تھے جنہوں نے مجھے زبردستی پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی۔