• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن وزیراعظم کے دورہ گلگت کا نوٹس لے، غفور حیدری

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،سانحہ پشاور اور مولانا عادل کی شہادت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونے والے جلسے کے دوران اگر دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف درج کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق حکومت کا کوئی بھی فرد انتخابات کے مقام پر نہیں جاسکتا ہے۔

تازہ ترین