• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن ایسے جرم کی پاداش میں قید ہیں جس کا پتہ نہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کما ل نے کہا ہےکہ جنگ او ر جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن طویل عرصے سے ایک ایسے جرم کی پاداش میں پابند سلاسل ہیں جس کا پتہ نہیں، پاکستان میں جرم ثابت ہونے سے پہلے گرفتار کر لیا جاتا ہے، یہ ظلم ہے۔منگل کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں ہر شعبہ شکایت کرتا ہوا نظر آرہا ہے، جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمن کافی عرصے سے پابند سلاسل ہیں لیکن انکے جرم کا پتہ نہیں۔ مہذب معاشروں میں زرائع ابلاغ کے لوگوں کے ساتھ ایسا طرزِ عمل روا نہیں رکھا جاتا، پریس کلب کے فورم سے بھی انکے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان میں جرم ثابت ہونے سے پہلے گرفتار کر لیا جاتا ہے، یہ ظلم ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ہر ظلم کے خلاف بولے گی، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔

تازہ ترین