• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکومت بےدریغ وسائل استعمال کررہی ہے،مولانا امجدخان

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کےمر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولامحمد امجد خان نے وفاق المدارس العربیہ کی سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالند ھری سے ملاقات کی اور جامعہ کے شیوخ مولانا منظور احمد ،مولانا شبیر احمد کے انتقال پر تعزیت کی ۔ مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحیمیہ کے مہتمم مولا نا احمدسے بھی ملاقات کی جامعہ کے استاد مولانا محمد ادریس ہوشیار پوری کی وفات پر تعزیت مولانامحمد امجد خان نے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ان کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مرکز ی حکومت بے دریغ وسائل کا استعمال کر رہی۔ لیکن الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وعدے پورے کر نے میں بری طرح ناکام ثابت ہو ئی ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ حکمران اپنی ناکامی کو قبول کر نے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کی مہم چلاکر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہے فیاض الحسن چوہان کی جگہ میڈم کی آمد کو پی ٹی آئی ملک کی بڑی تبدیلی کا نام دے گی ۔
تازہ ترین