امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اب تک آنے والے نتائج کے مطابق جوبائیڈن 131 اور ڈونلڈ ٹرمپ 115الیکٹورل کالجز پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حریف جو بائیڈن کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے۔ٹرمپ امریکی ریاست الاباما، انڈیانا، میسی سیپی، کنٹکی، ٹینیسی، اوکلاہوما، آرکنساس، اور ویسٹ ورجینیا میں کامیاب ہو گئے۔
بائیڈن اپنی ریاست ڈیلویئر، واشنگٹن ڈی سی، Illinois، میری لینڈ، میسا چیو سٹس، روڈ آئی لینڈ، ورجینیا، نیوجرسی، کنیٹی کٹ، اور ورمونٹ میں کامیاب ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن 203 اور ٹرمپ 103 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ امریکی صدر منتخب ہونے کے لئے امیدوار کا 270 الیکٹورل کالجز جیتنا لازمی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا بھر میں ہماری پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔