پیرس (اے پی پی)یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں فرانسیسی ٹینس سٹار یوگو ہمبرٹ نے سخت مقابلے کےبعد یونان کے حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوگو ہمبرٹ کی فتح کا سکور 6-7(4-7)،7-6(8-6)اور 6-7(3-7) تھا۔ ایک اور میچ میں سلوواکیہ کے نوربرٹ گومبوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف ٹینس کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو ٹائی بریک پر 4-6اور 6-7(6-8)سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہرکر دیا۔