• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا وائرس سے اموات 38 ہزار سے متجاوز

پیرس (اے پی پی)فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں اب تک مہلک وائرس سے 38 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 1502763افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مزید854 افراد کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہوگئے ۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1343760ہے۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ کے باوجود کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 38289 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تازہ ترین