کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ای او پی آئی اے نے میڈیا پر غلط بیانی کرنے پر مذکورہ کپتان پر انکوائری کا حکم دے دیا, اتوار کے روز ایک کپتان کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 44 فیصد کٹوتی کردی ہے ۔بیان کے مطابق اس فیصلے سے تمام ملازمین بشمول ہوابازوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ۔جبکہ کسی ملازم کی تنخواہ میں کمی نہیں کی ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہوابازوں کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور الاؤنسز کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ۔