• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقدام قتل کا مقدمہ، ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء کے دلائل کے لیے 10 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ عدالت میں ملزم محمد عارف نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ شاہ شمس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جو کہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔
تازہ ترین