• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات: جوبائیڈن کے نتائج سے متعلق متضاد رپورٹنگ

امریکی میڈیا میں ڈیموکریٹک صدارتی اُمیدوار جوبائیڈن کے نتائج سے متعلق ایک دوسرے سے مختلف رپورٹنگ سامنے آ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی اُمیدوار جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ٹرمپ کے214 ووٹ ہوئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز اورواشنگٹن پوسٹ کے اعداد و شمار میں جوبائیڈن 253 ووٹ جیت چکے ہیں جبکہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ دونوں اخبارات نے 214 ظاہر کیے ہیں۔

سی این این کے مطابق بائیڈن 253 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ٹرمپ نے 213 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے نئے امریکی صدر بننے کے امکانات روشن ہیں۔

بائیڈن کوصدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، ایریزونا، وسکونسن اور مشی گن سے کامیابی کے بعد جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے۔

گزشتہ الیکشن میں ان تینوں ریاستوں سےڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

جو بائیڈن نے غیر معمولی تعداد میں ووٹ لے کر سابق امریکی صدر براک اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، وہ امریکی تاریخ میں 7 کروڑ ووٹ لینے والے پہلے صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔

تازہ ترین