وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
کابینہ ڈویژن نے شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
شہزاد قاسم معاون خصوصی برائے کوآرڈینیشن آن مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ منرل ریسورسز تھے۔