• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب 2021 میں فارمولا ون ریس کی میزبانی کرے گا


سعودی عرب 2021ء میں عالمی شہرت یافتہ کار ریس فارمولا ون کی میزبانی کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی آل سعود نے ریس کا شیڈول کا اعلان کردیا۔

انھوں نے بتایا کہ فارمولا ون کی عالمی ریس نومبر 2021 میں مغربی ساحلی شہر جدہ میں منعقد کی جائے گی۔


ان کا کہنا تھا کہ ریس عالمی معیار کے مطابق جدہ کی ہی سڑکوں پر کروائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی شہر جدہ، سنگاپور کے بعد دنیا کا دوسرا شہر ہوگا جس میں رات کے وقت برقی قمقموں کے تحت کار ریس کروائی جائے گی۔

جبکہ سال 2023 میں جدہ کے قدیہ رنگ مکمل ہونے پر فارمولا ون کی اگلی ریس کروائی جائے گی۔

تازہ ترین