• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش مرسیڈیزڈرائیور لوئیس ہیملٹن نے فارمولاون ریس پرتگیز گراں پری جیت لی

لندن (آئی این پی) برٹش مرسیڈیزڈرائیورلوئیس ہیملٹن نے فارمولاون ریس پرتگیزگراں پری جیت لی اورکیریئرکی 92 ویں کامیابی سے مائیکل شوماکرعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔2020کی بقیہ پانچ میں سے دوریسیں جیت کردفاعی چیمپئن شوماکرکاآخری ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔فارمولاون ریس پرتگیزگراں پربرطانیہ کے مرسیڈیز ڈرائیورلوئیس ہیملٹن نے جیت لی۔دفاعی چیمپئن نے ریس کے مقررہ چکرایک گھنٹہ انتیس منٹ چھپن اعشاریہ آٹھ دوسیکنڈ میں طے کیا اوربے مثال کیریئرکی بانوے ویں ٹرافی حاصل کرلی، اس کے ساتھ مائیکل شوماکرکی اکیانوے فتوحات کاعالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا۔ٹیم میٹ ویلٹری بوٹاس دوسرے اورمیکس ورسٹاپن تیسرے نمبرپررہے۔سیزن کی 12ریسیں مکمل ہونے کے بعد لوئیس ہیملٹن دوسوچھپن پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ویلٹری بوٹاس ایک سواناسی پوائنٹس دوسرے اور میکس ورسٹاپن ایک سوباسٹھ پوائنٹس تیسرے نمبرپرہیں۔سیزن کی بقیہ پانچ میں سے دوریسیں جیت کرلوئیس ہیملٹن اعزاز کادفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اورساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بن کرشوماکرکاچھ بارچیمپئن بننے کاآخری ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔
تازہ ترین