• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈا کا 2021ء میں فارمولا ون کو خیرباد کہنے کا اعلان

کولوراڈو(پی پی آئی) ریسنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ فارمولا ون کو جاپان کے کار ساز ادارے ہونڈا نے آئندہ سال یعنی 2021ء کے اواخر سے خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ ہونڈا ، فارمولا ون ریسنگ میں ریڈبل کی پارٹنر ہے۔ ریڈبل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم جاپانی کمپنی کے اس فیصلے سے پریشان تو ضرور ہیں لیکن اس کی قدر کرتے ہیں۔ اب ہمیں اسی پائے کی متبادل کمپنی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ہونڈا کے بیان میں اس فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم 2050ء تک جدید ٹیکنالوجی کے حامل کاربن نیوٹریلیٹی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ہمارا سارا فوکس اسی جانب ہے۔ریڈبل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے باوجود ہمارا اور ہونڈا کمپنی کا سارا دھیان 2020ء اور 2021ء میں ہونے والے فارمولا ون ریسنگ ٹورنامنٹ پر ہے تاکہ ہماری کارکردگی میں کوئی فرق نہ پڑے۔ 
تازہ ترین