• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر بیٹے نے اداکارہ ماں کو قتل کردیا

لاہور میں 50 سالہ اداکارہ نینا علی کو اس کے بیٹے نے چھریاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے واردات کے کچھ دیر بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی ہنجروال کے علاقے میں اکیلی رہتی تھیں۔

سگے بیٹے احمد شہروز نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔


پولیس نے ملزم احمد شہروز کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کر لیا۔

مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی نے دو شادیاں کیں اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔

تازہ ترین