• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان سے مختلف تجربات لے کر پاکستان آرہی ہوں، جنت مرزا

فیصل آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک کروڑ سے زائد مداحوں کےدلوں میں گھرکرنےوالی پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کا کہنا ہےکہ وہ جاپان سےمختلف تجربات لیکرپاکستان آرہی ہیں۔ ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نےحال ہی میں اپنےٹک ٹاک اکاؤنٹ پرنئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جاپان میں موجود لینڈ فل کمپیکٹٹر(کچرا اورمٹی اُٹھانےوالی مشین) چلاتی نظرآرہی ہیں۔ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا نے سفید رنگ کا پشتون لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سُرخ، نارنجی اور سبز سمیت دیگر رنگوں سے کڑھائی ہوئی ہے۔ جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہوں۔‘اس کےعلاوہ تین دن قبل بھی جنت مرزا نےٹک ٹک پراپنی ایک ویڈیوپوسٹ کی ہےجس میں وہ سفید اورسُرخ رنگ کےلباس میں ملبوس تھیں۔جنت مرزا نے ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں پاکستان آرہی ہوں۔‘ خیال رہے کہ جاپان میں مقیم جنت مرزا پاکستان کی نہایت مقبول ٹک ٹاکرہیں جن کے ٹک ٹاک پرایک کروڑ سے زائد اورانسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورزہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین