• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا پریمیئر لیگ کی راہ سے رکاوٹ ختم، حکومت نے اجازت دیدی

کولمبو (جنگ نیوز) سری لنکن حکومت نے لنکا پریمیئر لیگ کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر روین وکرمارتنے کے مطابق لیگ کا آغاز 21نومبر کے بجائے ایک ہفتے تاخیریعنی 27 نومبر سے ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔ یہ فیصلہ حکومت نے محکمہ صحت سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا میں کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک بار پھر سراٹھارہی ہے۔

تازہ ترین