لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے فریب،زمینی حقائق کی نفی کرتے ہیں۔ مزدور چوراہوں پر بیٹھے ہیں اور لنگر خانوں کے باہر لمبی قطاریں جوں کی توں ہیں۔ حفیظ شیخ پی پی کے دور میں بھی ایسے ہی دعوے کیا کرتے تھے اگر حالات بہتر ہیں تو حکومت کو آئی ایم ایف کے چوراہے پر سجدہ ریز ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستان کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں۔حکومت نے کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم معیشت میں بہتری کے دعوؤں کے لیے جن اعدادو شمار کا سہارا لے رہے ہیں ، وہ سراسر دھوکہ پر مبنی ہیں ۔