• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ کا ساتھ دیں گے، خانم اللہ خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے حکمرانوں کے خلاف عوام میں نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی پی کے 63نوشہرہ کے ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام نے مہنگائی سے نجات کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے اور مسلم لیگ کے انتخابی نیشان شیر پر ٹھپہ لگانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ اور شکست حکمران جماعت کا مقدر بن چکی ہے۔ خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ کے امیدوار اختیار ولی خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔ جھوٹے اعلانات اور جھوٹے وعدوں سے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پی کے 63نوشہرہ میں مسلم لیگ کے امیدوار نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے لہٰذا اپوزیشن جماعتوں کو حکمران جماعت کی شکست کے لئے مسلم لیگ کے امیدوار کا ساتھ دینا چاہئے۔
تازہ ترین