• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل یونیورسٹی میں فائرنگ اور دھماکے قابل مذمت ہیں،پشتون ایس ایف

کوئٹہ ( آئی این پی ) پشتون ایس ایف کے زیراہتمام کوئٹہ،قلعہسیف اللہ اور لورالائی میں اجلاس،ریلی اور امن واک سے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ ،ممبر معصوم خان میرزئی ،لورالائی ڈگری کالج کے چیئرمین عارف خان ناصر ودیگر نے اجلاس سے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون ایس ایف بلوچستان کابل یونیورسٹی میں دہشتگردوں کی فائرنگ اور دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے،کابل یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے عناصر وہی ہیں جنہوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا ان تمام عناصر کی نشاندہی باچا خان اور ولی خان نے چالیس سال پہلے اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے وجودسے آج تک ایک جہد مسلسل کے ساتھ کرتی آرہی ہے۔درایں اثناءپشتون ایس ایف کے تمام ساتھیوں سے کہا گیا کہ 15نومبر کو ضلع پشین تاج لالا فٹ بال گراونڈ میں شہید وطن خان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے مناسبت سے جلسہ ہوگا۔ تمام کارکن تیاریاں تیز کریں اور جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔ جلسہ میں ایمل ولی خان ودیگر مرکزی صوبائی مشران شرکت کرینگے۔
تازہ ترین