• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے صدارتی انتخابات میں جیت کے منتظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر انوکھے انداز میں مذاق اُڑا یا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اُڑاتا نظر آرہا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کرتا دکھائی دے رہا ہے جسے وائٹ ہاؤس سے جانے کا کہا جا رہا ہے لیکن وہ انکار کرتے ہوئے زمین پر لیٹ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’میں نہیں جاؤں گا۔‘

جمائما گولڈسمیتھ نے ٹوئٹر پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج رات وائٹ ہاؤس میں۔‘

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگادیا اور کہا کہ اگر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جائے تووہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن غیر قانون ووٹوں کے ذریعے انتخابات چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اب تک ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے مزید 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

تازہ ترین